ارناکی رپورٹ کےمطابق جنوب مشرقی ایشیاکےاکثرذرائع ابلاغ نےاس موضوع کوبھرپورکوریج دیتےہوئےلکھاہےکہ 11 ستمبرکےواقعےکےجعلی ہونےپرصدراحمدی نژاد کی تاکیدنےامریکی صدرباراک اوبامہ اور اس ملک کےدوسرےحکام کومشتعل کردیاہے۔فلپائن کی سرکاری خبررساں ایجنسی پنا نےصدراحمدی نژاد کی پوری تقریرکامتن شائع کیاہے اور لکھاہے کہ صدراحمدی نژاد کی تقریر، امریکی حکام کےسخت بیانات اوران کےسیخ پاہونےکاباعث بنی ہے۔ایشیانیوزچینل نےبھی صدراحمدی نژاد کےبیانات پرردعمل ظاہرکرتےہوئےلکھاہے کہ ایران کےصدرکی جانب سے 11 ستمبرکےواقعات کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری واشنگٹن پرڈالےجانےکی وجہ سےاوبامہ شدیدناراض ہیں۔ملیشیاکی انفارمیشن سائٹ اینسائڈرنےاپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ امریکہ کےاکثرعوام نیزدوسرےممالک کاخیال ہےکہ امریکی حکومت نےمشرق وسطی پرتسلط اور اسرائیل کو بچانے کے لئے گیارہ ستمبر کے واقعے کو جنم دیا۔
صدر احمدی نژاد نیویارک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی حکومت کو 11 ستمبر کے واقعہ کا ذمہ دار قراردیا اور ایک مستقل ٹیم کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیق کا مطالبہ کیا جس پر امریکی حکومت مبہوت ہوکر رہ گئی ہے۔ایرانی صدر نے اس بار امریکہ اور اسرائیل کے ہولناک جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امریکہ کی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ حق کو باطل اور باطل کو حق کا لباس پہنا کر پیش کرتا ہے اور بہت سے عالمی مسائل میں امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لیکر عام لوگوں کا قتل عام کیا ہے اور آج بھی جھوٹی افاہوں کی بنیاد پر افغانستان اور عراق میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہے ، عالمی سطح او رذرائع ابلاغ میں ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورہ نیویارک کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی فتح اور امریکہ کی سیاسی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ ایرانی صدر آج نیویارک کے کامیاب دورے کے بعد تہران واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج اور دیگر اعلی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110